OPL Archive

Tuesday 17 May 2016

برٹش پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان کے غریبوں میں ایک ٹن کپڑے اور جوتے تقسیم کیے گئے




سٹوک آن ٹرینٹ (نمائندہ او پی ایل ) برٹش پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان کے غریبوں میں ایک ٹن کپڑے اور جوتے تقسیم کیے گئے۔ایک سال میں بیس سے زائد واٹر پمپ بھی غریب لوگوں کو لگواکر دیے گئے ہیں۔برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں آباد پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے تعاون سے پندرہ سوٹ کیس اور35بوریوں میں بھرے کپڑے اور جوتے پاکستان کے غریب لوگوں میں تقسیم کے گئے۔کپڑوں سے بھرے ...پندرہ سوٹ کیس بھی خالی ہونے پرغریبوں کے حوالے کر دیے گئے ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سٹوک آن ٹرینٹ پنوں خان منہاس نے اسلامک سنٹر سٹوک کے چیرمین کونسلرامجد وزیر ۔ سماجی شخصیت ماسٹر محمد الیاس ۔محمد خالد ڈرائیور آف کھیل دھان گلی۔راجہ لیا قت حسین آف کاہلیاں سیا ہلیاں ۔چوہدری مشتاق حسین آف پنڈورڑہ ہردو۔حاجی عبدالروف آف سموٹ ۔ایم ٹی ایل کرنسی ایکسچینج اینڈ ٹریول کے وقاص بٹ ۔حاجی محمد افضل مرحوم کی فیملی ۔ حاجی محمد منشا اور محمد مسکین کے تعاون سے یہ سامان پاکستان پہنچایا تھا۔ زیادہ تر سامان حاجی محمد منشا کی فیملی کے تعاون سے اکھٹا کر کے پنوں خان منہاس کے گھر پہنچایا گیا تھا۔دھان گلی سے تعلق رکھنے والے سٹوک کے وین ڈرائیور محمد خالد نے ڈیوزبری کے ملک محمد خان مرحوم کے گھر سے سامان لا کر غریبوں کے لیے دیا تھا اور اپنی طرف سے بھی غریبوں کے لیے جوتے اور کپڑے خرید کر دیے تھے۔چوآ خالصہ کے گاؤں موہڑہ ہیراں کے ماسٹر محمد انصرکی تجویز پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سر صوبہ شاہ کی ایک سو کے قریب غریب لڑکیوں کو بالکل نئے ( Brand new ) کپڑوں کے جوڑے دیے گئے۔یہ کپڑے سر صوبہ شاہ کی مشہور سماجی شخصیت صوبیدار ریٹائرڈ ماسٹر محمد امجد کی نگرانی میں پنوں خان منہاس کی بھانجی کی موجودگی میں تقسیم کیے گئے۔کاونٹری کے حاجی عبدالغفار منہاس کی فیملی نے بھی غریبوں کے لیے کپڑے اور جوتے دیے تھے۔آئندہ دو ہفتوں میں کچھ مزید کپڑے مستحق لوگوں میں تقیسم کیے جائیں گے۔یہ بھی یادرہے کہ سٹوک آن ٹرینٹ کے پاکستانیوں کے تعاون سے گزشتہ ایک سال کے عرصے میں پوٹھوار کے مختلف دُور افتادہ علاقوں میں20 سے زائد غریب لوگوں کو واٹر پمپ لگوا کر دیے گئے ہیں۔کاونٹری کے چوہدری محمد یونس منہاس آف منیاندہ نے بھی اس سلسلے میں 400نئے کمبل غریبوں کے لیے دیے تھے جن میں سے ایک سو کمبل مظفر آباد کے ہسپتال میں صوبیدار محمد امجد کی نگرانی میں دیے گئے۔مظفر آباد کا یہ ہسپتال بھی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم ویسٹ میڈلیندز پاکستانی ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نے تعمیر کروایا تھا جس کے ہر کمرے کی سی سی ٹی وی کے ذریعے برمنگھم کے پاکستانی ڈاکٹر ز مانیٹرنگ کرتے ہیں۔خوبصورت شہر کا خوبصورت ہسپتال اور اچھے اخلاق کا مالک سٹاف اور ہر دلعزیز چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بھائی۔

No comments:

Post a Comment