OPL Archive

Thursday 19 May 2016

"ٹھنڈی ھوا کے خوشبودار جھونکے جیسی ایک خبر"

چوری چکاری، دھوکہ دھی اور پانامہ لیکس کی پریشان کر دینے والی خبروں میں ایک ٹھنڈی ھوا کے خوشبودار جھونکے جیسی خبر بھی ھے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں نے اس مالی سال کے دوران وطن عزیز میں قانونی ذرائع سے سولہ ارب ڈالروں سے بھی زیادہ رقم اپنے وطن بھیجی ھے- یہ رقم پچھلے مالی سال سے سوا پانچ فیصد زیادہ ھے
داد کے مستحق ھیں یہ محنت کش جو اپنے وطن اور عزیزوں سے دور روزگار کماتے ھیں اور اپنی کمائی میں سے... اپنے عزیزوں اور پیاروں کی ضروریاتِ زندگی پوری کرنے کی کوشش کے علاوہ اپنے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھی کماتے ھیں
سعودی عرب سے تقریباً پانچ ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے تین ارب ڈالر، امریکہ اور برطانیہ سے دو، دو ارب ڈالر، ناروے، سوئزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور جاپان سے سترہ کروڑ دس لاکھ ڈالر پاکستان میں بھیجے گئے
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تجزیے کے مطابق امریکہ میں روزگار کمانے والے محنت کش اپنی کمائی کی کچھ بچت وطن بھیجنے کی بجائے امریکہ میں ھی جمع کرنے کو ترجیح دیتے ھیں کیونکہ اپنے وطن میں دھوکے بازی کی خبریں مسلسل آتی رھتی ھیں- اگر پاکستان دھوکے بازی کی بدنامی پر قابو پالے تو یورپ اور امریکہ پاکستانی محنت کشوں کی سالانہ ترسیل زر میں کم از کم دوگنا اضافہ ھو سکتا ھے

No comments:

Post a Comment