OPL Archive

Friday 20 May 2016

اوورسیز تعلیمی اداروں کے ہیڈز ایف پی ایس سی سے بھجوانے کی سفارش


اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کا اجلاس چیئر مین باز محمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس حال میں ہوا۔ اجلاس میں بیرون ممالک قائم پاکستان مشنز کیلئے نئے منتخب ہونے والے 17کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں سے ملاقات کی گئی اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی، اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کی طرف سے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی سفارشات اور رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ نئے اتاشیوں پر اہم ذمہ داری اور ملک کے بہتر امیج کو فروغ دینا ان کی اولین ذمہ داری ہے ۔ بیرون ممالک میں کام کررہے 90لاکھ پاکستانی سالانہ 18ارب ڈالرز کا زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں لیکن افسوس انہیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ ذیلی کمیٹی نے مسائل کا جائزہ لے کر رپورٹ میں نہ صرف مسائل سے آگاہی دی بلکہ تدارک کے بار ے میں بھی بتایا ہے ۔ سفارش کی گئی ہے کہ بیرون ممالک کے تعلیمی اداروں کے ہیڈز ایف پی ایس سی کے ذریعے بھجوائے جائیں اور بیرون ممالک میں مقیم نامور لوگوں لارڈ نذیر اور لندن کے میئر وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ جوائنٹ سیکرٹری منظور اے کیانی نے بتایا منتخب ہونے والوں نے لمز کا امتحان پاس کیا ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے بھی بچے شامل ہیں۔ چیئرمین باز محمد خان نے کہا کہ کوٹے کے مطابق چاروں صوبوں کے بچوں کو موقع ملنا چاہئے ، چھوٹے صوبوں کا خاص خیال رکھنا ہے ۔

اوورسیز تعلیمی اداروں کے ہیڈز ایف پی ایس سی سے بھجوانے کی سفارش

سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس، نئے 17کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں سے ملاقات اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کا اجلاس چیئر مین باز محمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس حال میں ہوا۔ اجلاس میں بیرون ممالک قائم پاکستان مشنز کیلئے نئے منتخب ہونے والے 17کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں سے ملاقات کی گئی اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی، اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کی طرف سے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی سفارشات اور رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ نئے اتاشیوں پر اہم ذمہ داری اور ملک کے بہتر امیج کو فروغ دینا ان کی اولین ذمہ داری ہے ۔ بیرون ممالک میں کام کررہے 90لاکھ پاکستانی سالانہ 18ارب ڈالرز کا زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں لیکن افسوس انہیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ ذیلی کمیٹی نے مسائل کا جائزہ لے کر رپورٹ میں نہ صرف مسائل سے آگاہی دی بلکہ تدارک کے بار ے میں بھی بتایا ہے ۔ سفارش کی گئی ہے کہ بیرون ممالک کے تعلیمی اداروں کے ہیڈز ایف پی ایس سی کے ذریعے بھجوائے جائیں اور بیرون ممالک میں مقیم نامور لوگوں لارڈ نذیر اور لندن کے میئر وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ جوائنٹ سیکرٹری منظور اے کیانی نے بتایا منتخب ہونے والوں نے لمز کا امتحان پاس کیا ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے بھی بچے شامل ہیں۔ چیئرمین باز محمد خان نے کہا کہ کوٹے کے مطابق چاروں صوبوں کے بچوں کو موقع ملنا چاہئے ، چھوٹے صوبوں کا خاص خیال رکھنا ہے ۔
- See more at: http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2016-05-20/790377#.Vz6HByHIC1s

No comments:

Post a Comment