OPL Archive

Wednesday, 4 May 2016

چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری صدر او پی ایل حاجی محمد عارف کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لئے ان کے گھر منجوٹھہ گئے فاتحہ خوانی کی ، لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعُا کی

بیول چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری اپنے بھائی چوہدری فدا حسین کے ہمراہ صدر او پی ایل حاجی محمد عارف کے بھائی نمبردار چوہدری عباس چیرمین یو سی بیول کے چچا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لئے ان کے گھر منجوٹھہ گئے فاتحہ خوانی کی ، لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعُا کی ۔اس موقع پر لالہ محمد جاوید بھٹی ٹلفورڈ یو کے اور کونسلر محمد شہزاد بھٹی بھی موجود تھے اس کے بعد حاجی عارف سمیت دیگر نے انہیں بیول منجوٹھہ روڈ میں ہونے والے کام کی خامیوں کے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ٹھکیدار اور ایس ڈی او کو دوبارہ موقع پر بلا کر کام کا جائزہ لیں گے اور راجہ جاوید اخلاص ایم این اے صاحب کو رپورٹ کر کے اس پر مزید ایکشن لینے کی درخواست کریں گے۔

No comments:

Post a Comment